لاہور میں داتا دربار دھماکے کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں دھماکہ

لاہور میں داتا دربار دھماکے کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں دھماکہ
لاہور میں داتا دربار دھماکے کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں داتا دربار دھماکے کے بعد بلوچستان کے شہر چمن میں بھی دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن میں قلعہ عبداللہ کے علاقے سپینہ غنڈی میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی اپنے دو محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لاشوں کو چمن کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موجود داتا دربار پر خود کش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوئے تھے۔