آسیہ مسیح کس وقت پاکستان سے کینیڈا کیلئے روانہ ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

آسیہ مسیح کس وقت پاکستان سے کینیڈا کیلئے روانہ ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے ...
آسیہ مسیح کس وقت پاکستان سے کینیڈا کیلئے روانہ ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسیہ مسیح کو چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان سے کینیڈا روانہ کیاگیا ، پاکستان کے اس اقدام سے عالمی برداری پر مثبت اثر پڑا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چھ اور سات مئی کی درمیانی رات آسیہ مسیح اسلام آباد سے کینیڈ ا روانہ ہوئی اور اب وہ کینیڈا پہنچ چکی ہے ۔ مغربی ممالک کی طرف سے پاکستان پر بہت دباﺅ تھا اورآسیہ مسیح کے مسئلے کو ایک انسانی حقوق کامسئلہ بناکر پیش کیا جارہا تھا لیکن اب آسیہ بی بی کو ریاست پاکستان کی جانب سے کینیڈا جانے سے عالمی برداری کو یہ مثبت پیغام گیاہے کہ کورٹ سے رہائی کے بعد آسیہ مسیح پر کوئی دباﺅ نہیں تھا اور وہ اپنی مرضی سے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہوگئی ہے ۔

مزید : انسانی حقوق