وزیر اطلاعات پنجاب نے داتا دربار خودکش حملے میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ کی امداد کیلئے اہم اعلان کردیا

وزیر اطلاعات پنجاب نے داتا دربار خودکش حملے میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ ...
وزیر اطلاعات پنجاب نے داتا دربار خودکش حملے میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ کی امداد کیلئے اہم اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہاہے کہ داتا دربار پر ہونے والے بم دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں تھی، شہدا کے اہل خانہ کی بھرپور امداد کی جائیگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ داتا دربار پر ہونے والے بم دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں تھی ،ایک دو دن میں تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی ۔ برین واش کرنیوالے مائنڈ سیٹ سے لڑنے ضرورت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک ایسے لوگوں کو فنڈز فرام دیتے ہیں جو نوجوانوں کا برین واش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ داتا دربار خود کش حملے میں شہید ہونیوالوں کے اہلخانہ کی بھر پور مدد کی جائیگی ۔
واضح رہے کہ بدھ کی صبح داتا دربار پر ہونیوالے خود کش دھماکے میں پولیس اہلکارو ں سمیت دس افراد شہید اور تیس زخمی ہوگئے تھے ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خود کش بمبار کی شناخت کا دعویٰ کیاہے ۔

مزید :

قومی -