معروف معاشی ماہر ڈاکٹر وقار مسعود نے ملک میں موجود معاشی بے یقینی کی وجہ بیان کردی

معروف معاشی ماہر ڈاکٹر وقار مسعود نے ملک میں موجود معاشی بے یقینی کی وجہ بیان ...
معروف معاشی ماہر ڈاکٹر وقار مسعود نے ملک میں موجود معاشی بے یقینی کی وجہ بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی ماہر ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاہے کہ معاشی بے یقینی کی وجہ حکومتی ٹیم کا نامکمل ہوناہے ، یہ بے یقینی عرصہ دراز سے موجود ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومت کے قدم ابھی تک سنبھلے نہیں ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوگا ، حکومتی کی نئی مانیٹری پالیسی آنی چاہئے
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی ٹیم میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں اور ملک میں معاشی بے یقینی عرصہ دراز سے موجود ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بے یقینی کی وجہ حکومت کی ٹیم کا نامکمل ہونا ہے ۔

مزید :

قومی -