پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ون ڈے کا ایسا نتیجہ آگیا جو کسی کو بھی پسند نہ آئے

پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ون ڈے کا ایسا نتیجہ آگیا جو کسی کو بھی پسند نہ آئے
پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ون ڈے کا ایسا نتیجہ آگیا جو کسی کو بھی پسند نہ آئے

  

اوول (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوکر بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 

پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔ میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے 47، 47 اوورز تک محدود کردیا۔

پاکستان ٹیم نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو چند ہی اوورز کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ ایک بار پھر روکنا پڑگیا۔ پاکستان ٹیم نے بارش شروع ہونے سے پہلے تک 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے تاہم موسلا دھار بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 3 اور بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ اگر بارش رک گئی تو اسے 20، 20 اوورز تک محدود کردیا جائے گا تاہم یہ نوبت ہی نہ آسکی اور میچ بارش کی نذر ہوکر بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /کھیل