”کورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی “آرمی چیف نے بڑا اعلان کردیا

”کورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی “آرمی چیف نے ...
”کورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی “آرمی چیف نے بڑا اعلان کردیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کورونا وبا سے بچاوکے لیے دیگر اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کوہاٹ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اقدامات سمیت علاقے میں کورونا کے خلاف پاک فوج کی معاونت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور کورونا کے حوالے سے اقدامات اور بلند حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوہاٹ کا بھی دورہ کیا اور کورونا سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کورونا وبا سے بچاوکے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی اور کوروناسے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

مزید :

قومی -