ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روحانی معاملات بڑے شاندار انداز سے ٹھیک ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ بالکل فکر نہ کریں۔ اب کئی معاملے میں انشاء اللہ آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد کو روزگار کا مسئلہ ہے۔ وہ حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب تھوڑی سی کوشش کریں۔ اس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ ان شاء اللہ
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی قسم کی بیماری کو لے کر پریشان ہیں۔ وہ اب بے فکر ہو جائیں۔ آج زحل زائچے میں سے نکل جائے گا تو صورت حال بھی بحکم اللہ بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کو کسی جانب سے اچھی اچھی خبریں دے رہا ہے اور آپ جس بھی قسم کی توقع لگا کر بیٹھے ہیں وہ بھی پوری ہونے کی امید ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو آج ایک اہم معاملے میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ آپ جس بھی مشکل کا شکار تھے۔ اب اس سے نجات ملے گی اور گھریلو ایک ٹینشن بھی ختم ہو جائے گی
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو غصہ قابو میں رکھنا ہوگا اور کوشش کرنی ہے کہ ہر معاملے میں درگزر سے کام لیا جائے تو بہتر رہے گا۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے محتاط ہو کر چلنے کا مشورہ ہے۔ کچھ مقام پر کچھ گڑ بڑ دکھائی دے رہی ہے۔ روزگار کی فکر بھی لاحق رہے گی اور ایک کام عین موقع پر آکر رک جائے گا۔
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو چاہیے کہ کسی نہ کسی صورت اور صدقے کا انتظام کرتے رہا کریں۔ چاہے وہ ایک مسکراہٹ ہی کیوں نہ ہو۔ رات کی بچی ہوئی روٹیاں کیڑوں مکوڑوں کو ڈالیں۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج اپنوں کی جانب سے کچھ مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے اور جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ وہ صبر کریں، دو ہفتے انتظار کریں۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مالی طور پر مشکل ضرور ہے مگر اب یہ عارضی ثابت ہونے والی ہے۔ اس وقت دو طرف سے اچھی خبریں مل سکتی ہے اور گھر کی ذمہ داری کا بوجھ بھی کم ہوگا۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
شاٹ کٹ راستہ مت اپنائیں۔ آپ جس بھی غیر قانونی کام کا سوچ رہے ہیں۔ وہ فائدے کے بجائے نقصان دے گا۔ آج کا دن بے حد محتاط طلب ہے۔ خبردار رہنا ہوگا۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ اپنے اندر کے خوف سے باہر آئیں۔ اس وقت آپ کو جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی ہے۔ وہ عارضی ہے۔ آپ کی ایک مشکل اب کسی وقت بھی حل ہو سکتی ہے۔ ان شاء اللہ