لا ئبیر یا،سونے کی کان میں حادثہ سے45 افراد ہلاک متعدد لا پتہ

لا ئبیر یا،سونے کی کان میں حادثہ سے45 افراد ہلاک متعدد لا پتہ

  

مونورویا(آئی این پی)مغربی افریقہ کے ملک لائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں سونے کی کانوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور کانوں کے بیٹھنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے۔قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملک کے گرینڈ کیپ مانٹ صوبے کے مساک پوہ، بنگوما اور تیور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زمین کان کن پھنس کر رہ گئے ہیں۔۔ماساکپاہ اور بنگومہ علاقوں میں تلاش اور امدادی کاموں کے دوران 45 لاشوں تک رسائی حاصل ہو سکی ہے اور مزید کی تلاش جاری تھی۔حکام نے بتایا کہ علاقوں میں تلاش اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ہلاک ہونے والے افراد ی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -