گلشن راوی،ماڈل ٹاؤ ن اور دیگر علاقوں میں چو ری ڈکیتی کی وارداتیں

گلشن راوی،ماڈل ٹاؤ ن اور دیگر علاقوں میں چو ری ڈکیتی کی وارداتیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکووں نے عبداللہ کے گھر سے5لاکھ45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حفیظ کے گھر سے 4لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ہربنس پورہ میں ڈاکووں نے احمد کے گھر گھس کر2لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.شالیمار میں ڈاکووں نے ابو خضیفہ کے گھر سے 1لاکھ75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ڈاکووں نے مستنصر کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شمالی چھاؤنی میں ڈاکووں نے نعمان سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مصری شاہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے پرویز سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ لاری اڈا میں ڈاکووں نے سمیر سے12ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ڈیفنس اے، شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں۔ اچھرہ،مغلپورہ اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -