ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،ملزم کے ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہزیب حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع کردی۔گزشتہ روز ملزم کوکورونا وائرس کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا، عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے علامہ اقبال ٹاؤن کے نام سے ساہیوال میں سوسائٹی بنائی،ملزم نے شہریوں کے ساتھ کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم نے سادہ لو شہریوں سے رقم لینے کے بعد پلاٹ منتقل نہیں کئے، ملزم کے خلاف نیب کو شکایات موصول ہونے پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی اور اسے گرفتارکیاگیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید20 مئی تک کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو ملزم کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیاہے۔