ماتحت عدالتوں کے ججوں کا16مئی تک روسٹر جاری

ماتحت عدالتوں کے ججوں کا16مئی تک روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور کی منظوری کے بعد 16مئی تک ماتحت عدالتوں کے ججوں کا نیا روسٹر جاری کردیاگیاہے۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک 14 ایڈیشنل سیشن جج مقدمات کی سماعت کریں گے،ڈیوٹی روسٹر میں شامل ایڈیشنل سیشن ججوں میں محبوب بخاری،امجد علی شاہ،محمد ندیم شیخ،وسیم احمد،عدنان طارق،شکیل احمد،امجد علی باجوہ شامل ہیں، جبکہ دیگر ڈیوٹی ججز میں عائشہ خالد،محمد عرفان نسیم،عمران جاوید،رائے محمد خان،عمران جاوید،فیصل محمود،اعجاز احمد اور سنجیدہ اختر شامل ہیں، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی ججز فوجداری،منشیات،قتل سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کریں گے، سول جج صاحبان میں محمد کاشف جاوید،سید فہیم الحسن،محمد ضیاء خان سمیت 20 ججز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،نئے ڈیوٹی روسٹر کو تمام کورٹس کوبھی ارسال کردیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -