سول لائنز ڈویژن سے 106ملزمان گرفتار ہوئے،ہفتہ واررپورٹ

سول لائنز ڈویژن سے 106ملزمان گرفتار ہوئے،ہفتہ واررپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سول لائنز ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث106ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے50ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران05 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے04پسٹلز،01رائفل اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے07ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 420گرام ہیروئن، 02 کلو گرام سے زائد چرس اور 40لٹربرآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران35 ملزمان گرفتار کر کے داو پر لگی53 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب05 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لاؤڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر52ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -