سٹی ڈویژن پوٓژلیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

سٹی ڈویژن پوٓژلیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث235ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 08 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 24 پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 08 کلوگرام سے زائد چرس،2360گرام بھنگ اور195لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 32 ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزار وں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 04 ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب24 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لاوڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر100ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -