دوست کوقتل کرنے کا الزام، شہادتوں کے لئے گواہ طلب

دوست کوقتل کرنے کا الزام، شہادتوں کے لئے گواہ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 12سالہ ملزم عمر کے کیس میں گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت16مئی تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے کیس کی سماعت گزشتہ روزکرونا وائرس کے پیش نظر ملزم عمر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر دوست کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

، ملزم نے اپنے دوست کو دھکا دے کر سوئیمنگ پول میں پھینک دیاتھا جس کے باعث وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیاجبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا،عدالت نے ملزم کے خلاف گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتو ی کردی۔

مزید :

علاقائی -