سی سی پی اوکا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

سی سی پی اوکا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے گزشتہ رات سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف مساجد اور ناکہ جات کے ویزٹس کئے۔ انہوں نے جامع مسجد گلزار مدینہ، جامع مسجد حمایت اسلام، جامع مسجد انوار مدینہ اور ناکہ ملتان روڈ سمیت متعدد چیکنگ پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے نمازِ تراویح کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورمساجد، ناکوں پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے حکومتی 20نکاتی پر بھی بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے کہا کہ مشکوک افراد، لاوارث اشیائاور قانون شکن عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ اہلکار دوران ڈیوٹی ماسک اور گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مسجد کے اندر باہر سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سحری و افطار اور نماز تروایح کے وقت شاہراوں پر اور مساجد کے گردونواح ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -