24گھنٹے کے دوران 635 ٹریفک حادثات رپورٹ

24گھنٹے کے دوران 635 ٹریفک حادثات رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو کے مطابق 24گھنٹے میں پنجاب میں 635 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 454افراد شدید جبکہ 256معمولی زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات 276 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 23 مسافر 335 اور 105پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔صوبائی درالحکومت132متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد58حادثات میں 67متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان48حادثات میں 55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل716متاثرین میں 570مرد اور146خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 136افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور386افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ194زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 541موٹر سائیکلز،69آٹو رکشے،62موٹر کاریں،19وین00مسافربسیں،21ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -