پوسٹ آفس جھنگ کرپشن کیس کی سماعت13مئی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس جھنگ میں مبینہ کرپشن کرنے والے ملزم عبدالمنان کے کیس میں گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 13مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی۔نیب موقف کیمطابق ملزم نے شہریوں کے کروڑ روپے خورد بردکئے۔
جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،ملزم کے خلاف انکوائری شروع ہونے پر کاروائی کا آغاز کیا گیا، ملزم کو پاکستان پوسٹ آفس جھنگ سے 2019 ء میں گرفتار کیا تھا،عدالتی حکم پر ملزم کو ایک ماہ 20 دن بعد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کے وکیل کیاستدعا پر عدالت نے ملزم کو جیل سے لاکرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے خلاف گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔