ٹیوٹا موٹرز فراڈ کیس، ملزم کے ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع

ٹیوٹا موٹرز فراڈ کیس، ملزم کے ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ٹیوٹا موٹرز کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم جاوید مظفر بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع کردی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روزملزم کو کورونا وائرس کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر شہریوں کے ساتھ کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے ٹیوٹا موٹرز کے نام سے شو روم بنا کر شہریوں کو سستی گاڑیوں کا لالچ دیکر پیسے وصول کئے جبکہ ملزم کی جانب سے رقم وصولی کے باوجود گاڑیاں شہریوں کو نہیں دی گئی تھیں، ملزم نے بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی رقم وصول کی۔

،،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید20 مئی تک توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -