کورونا متاثرین تک پہنچ کر سہولیات دی جائینگی: آرمی چیف

کورونا متاثرین تک پہنچ کر سہولیات دی جائینگی: آرمی چیف

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائیگی، پاک فوج ایل او سی پر بیگناہ شہریوں کا تحفظ،مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیگی۔جمعرا ت کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی، جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کووڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج، کورونا کی وبا سے بچا ؤکیلئے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، کورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائیگی۔واضح رہے چند روز قبل آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا، پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں، قا بض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آزادکشمیر کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا برداشت نہیں کرسکتے۔ افواج پاکستان ایل او سی پر بیگناہ شہریوں کا تحفظ، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -