پوری قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے: شبلی فراز

  پوری قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے: شبلی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ خواجہ آصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے،کورونا کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں،پوری قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے،وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں،قوم کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔جمعرات کو ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ خواجہ اذصف کا بیان بھرے پیٹ فارسی بولنے کے مترادف ہے،خواجہ صاحب کو غریبوں کا احساس نہیں، ورنہ یہ بیان نہ دیتے۔ سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ پوری قوم معیشت کی خرابی کا ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو سمجھتی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاک ہمعیشت ٹھیک کرنے کے لئے خواجہ صاحب اپنی قیادت کو راضی کریں کہ وہ بیرون ملک رکھا اپنا سرمایہ پاکستان واپس لے آئیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں۔ سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ وہ پہلے دن سے ایک بات کر رہے ہیں کہ قوم کو کورونا سے بھی محفوظ رکھنا ہے اور انہیں بھوک سے بھی بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی معیشت دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم اور ملک کے مفاد میں فیصلے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کمزور، دیہاڑی داڑ طبقے بزنس اور معیشت کو سہارا دینے کیلئے 1.24ٹریلین کے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پیکج پر عملدرآمد جاری ہے،خواجہ صاحب! درحقیقت آپ اور آپ کی قیادت کنفیوژڈ ہے کہ کیا کریں؟۔شبلی فراز نے کہاکہ ملک واپس آنے کے بعد انہیں واپس جانے کی سمجھ نہیں آ رہی،پاکستان میں ان کے پاس کرنے کو کچھ ہے نہیں،دونوں بھائی لاک ڈاؤن میں ہیں۔ شبلی فراز نے کہاکہ کورونا کی آڑ میں سیاست کا کھیل کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ چینی سفیر سفیر یاؤجنگ نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔چین کے سفیر یاؤجنگ نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے چین کی امداد دونوں ملکوں کی گہری دوستی کا مظہر ہے۔چین کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے وفود کے تبادلے بحال کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فلمسازی کے مجوزہ معاہدے کا خصوصی ذکر کیا۔وزیر اطلاعات نے ذرائع ابلاغ اور ثقافتی وفود کے تبادلے بحال کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -