چین کیساتھ تجارتی مذاکرات کا پلان برقرار ہے: امریکہ

        چین کیساتھ تجارتی مذاکرات کا پلان برقرار ہے: امریکہ

  

واشنگٹن (بیورو چیف)امریکہ اور چین کے درمیان مختلف مراحل میں تجارتی مذاکرات کا پلان بدستور برقرار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز ”سی این بی سی“ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے آغاز اور پھیلاؤ کے بار ے میں ہمارے چین سے جو اختلافات اور تحفظات ہیں وہ ان مذاکرات کے سلسلے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کہا کہ امر یکہ چینی کمیونسٹ پارٹی پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ صحت کے بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق کورونا وائرس کے آغاز کے بارے میں معلو مات فراہم کرنے میں شفافیت پیدا کرے۔ تاہم چین کیساتھ تجارتی مذاکرات ایک الگ معاملہ ہے جس میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دینگے۔ امریکی وزیر خارجہ نے انٹرویو میں کہا کہ جمہوری تقاضوں کے مطابق ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امریکی عوام کیساتھ سچائی سے پیش آئیں۔ ہم چین سے معلومات شیئر کرنے کا مطالبہ کر کے دنیا کو اس وباء سے محفوظ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ چین کیساتھ تمام امور پر نیک نیتی کیساتھ بات چیت کیلئے پوری طرح تیار ہے جن میں تجارتی معاملات اور پراپرٹی کے حقوق شامل ہیں۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -