زلمے خلیل زاد کی اہم دورے پرآج پاکستان آمد متوقع

زلمے خلیل زاد کی اہم دورے پرآج پاکستان آمد متوقع

  

اسلام آباد، دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے خصوصی نمائندہ افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی اہم دورے پرآج بروز جمعہ کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان سے متعلق شیڈولنگ کی جا رہی ہے۔اس اہم دورے کے دوران زلمے خلیل زاد کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد افغان طالبان کیساتھ ہونیوالے امن معاہدے میں اب تک کی پیش رفت سے پاکستانی سول اور عسکری قیادت کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔قبل ازین امریکی نمائندہ خصوصی ز لمے خلیل زاد نے قطر میں افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے بتایا افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بدھ کو افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے قطر میں ملاقات کی جس میں قیدیوں کی رہائی، انٹرا افغان مذاکرات اور امریکہ طالبان امن معاہدے پر بات چیت کی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد 5 مئی کو دوحہ، نئی دلی اور اسلام آباد کے دورے کیلئے روانہ ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا زلمے خلیل زاد طالبان کے نمائندوں سے ملا قا ت کریں گے جس میں وہ امریکہ طالبان معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالیں گے جبکہ وہ نئی دلی میں بھارتی حکام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں افغانستان اور خطے میں مستحکم امن کیلئے بھارت کے کردار کی اہمیت پر بات کریں گے۔

زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ اول -