وزیر اعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات پاکستان کیلئے کورونا کیخلاف امداد سے آگاہ کیا

وزیر اعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات پاکستان کیلئے کورونا کیخلاف ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ایندرولا کا مینارا کی ملاقات، کورونا کے خلاف پاکستان کی مد د کے لئے 153 ملین ڈالر مختص کرنے اور وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے یورپی یونین کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا،، ایندرولا کا مینارا نے یورپی یونین کی جانب سے کورونا کے خلاف پاکستان کی مدد کے لئے 153ملین ڈالر مختص کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جبکہ پاکستان اور یورپی یونین شراکت داری مزید مضبوط کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور یورپی یونین کے دو طرفہ تعلقات میں اضافہ پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین سفیر

مزید :

صفحہ اول -