قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

  قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیدیا گیا،قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی،ارکان قومی اسمبلی سیشن میں آنے کیلئے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے،ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو کورونا ٹیسٹ کیلئے ہدایات موصول ہوگئی،ڈپٹی کمشنرز ارکان سے رابطہ کرکے کورونا ٹیسٹ کیلئے انتظامات کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کی کورونا ٹیسٹ کے احکامات کی تصدیق کر دی،۔ کھیئل داس کوہستانی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کورونا ٹیسٹ کے لیے رابطہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11مئی پیر کے روز طلب کیاگیا ہے

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -