10مئی سے امریکہ سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کاآغاز

10مئی سے امریکہ سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کاآغاز

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف)امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ دس مئی سے شروع ہو رہا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز دس مئی کو واشنگٹن کے ڈلس ائیرپورٹ سے اسلام آباد جائیگی۔ اسی ائیرپورٹ سے دوسری پرواز 13مئی کو کراچی جائیگی۔ تیسری پرواز نیو جرسی کے نیویارک ائیرپورٹ سے لاہور جائیگی، لیکن اسکی تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔حکومت پاکستان نے ان ابتدائی تین پروازو ں کے بعد مزید تین پروازوں کی بھی ا مر یکی حکومت سے منظوری حاصل کر لی ہے،جن کا شیڈول ابھی فائنل نہیں ہوا۔ان چھ پروازوں کے بعد بھی اگر پاکستان جانیوالے مزید افراد باقی رہ گئے تو ان کیلئے مزید پرواز وں کو بھیجنے کیلئے امریکی حکومت سے اجازت حاصل کر لی جائیگی۔ واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے نے بتایا امریکہ میں پھنسے جن پاکستانیوں نے سفارتخانے یا اس کے قونصل خانو ں میں رجسٹریشن کر رکھی ہے،ان سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور انہیں خصوصی رعایتی ٹکٹ کی خریداری اور دیگر معلومات کیلئے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔وطن جانے کے خواہشمند پاکستا نی یا ان کے عزیز و اقارب پاکستان میں پی آئی اے مرکز سے +92-21-111-786-786ٹکٹ کی خریداری یا دیگر معلومات کیلئے براہ راست رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔

امریکہ پروازیں

مزید :

صفحہ اول -