چودھری برادران کے مبینہ مقدمات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،نیب

چودھری برادران کے مبینہ مقدمات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،نیب

  

اسلام آباد(پ ر) قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی حیران کن اور باعث تشویش ہے کہ چودھری برادران کے مبینہ مقدمات کی بنیاد پر نیب کے خلاف نہ ختم ہونے والا پراپیگنڈہ جاری ہے۔ چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ کیا ہے نہ ہی کوئی حکم جاری ہوا ہے جس کے خلاف قانونی یا عدالتی چارہ جوئی کی جا سکے۔ معمول کی انکوائری تمام پرانے مقدمات میں قانون کے مطابق جاری ہے۔ ان کو غیر معینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جا سکتا۔ نیب انسداد بد عنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے جس کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ نیب کے افسروں کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔

نیب

مزید :

صفحہ اول -