یواے ای میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت واپس لانے کا اعلان

      یواے ای میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت واپس لانے کا اعلان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس میں یواے ای میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت واپس لانے کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو زلفی بخاری نے کہاکہ یو اے ای میں 700 بیروزگار پاکستانیوں سے کرایا نہیں لیا جائے گا۔ پاکستانیوں کے سفری اخراجات متعلقہ کمپنیاں ادا کریں گی۔ انہوں نے بے روزگار پاکستانیوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دینے کا اعلان کیا گیا۔کانفرنس میں قطر سے 5500 پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ زلفی بخاری نے کہاکہ آئندہ دو ہفتوں میں 5 پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

مفت واپسی

مزید :

صفحہ اول -