امریکہ، ماں کورونا کا شکار، ٹیچر نے بچے کی دیکھ بھال سنبھال لی

امریکہ، ماں کورونا کا شکار، ٹیچر نے بچے کی دیکھ بھال سنبھال لی

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں خاتون اسکول ٹیچر نے اپنے طالب علم کی کورونا میں مبتلا والدہ کی مدد کرکے رحم دلی کی بہترین مثال قائم کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی ایک اسکول ٹیچر لیرا اپنے طالب علم کی کورونا کی مریض والدہ زولی کے نوزائیدہ بجے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔نوزائیدہ نیسل ایک ماہ کا ہونے کے باوجود اب تک اپنے والد اور والدہ کی آغوش میں نا جاسکا کیونکہ نیسل کی پیدائش سے قبل والد کورونا سے متاثر تھے اور والدہ زولی کا بھی زچگی کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوری طورپر آپریشن کے ذریعے خاتون کی ڈیلیوری کی۔

لیکن نیسل کی پیدائش سے قبل زولی نے خاتون ٹیچر کو فون کرکے ان سے مدد مانگی اور اپنے پیدا ہونے والے بچے کا خیال رکھنے کے لیے کہا۔ ایک ماہ کا معصوم نیسل والدہ کے بجائے اسکول ٹیچر لیرا اور ان کے 7 سالہ بیٹے کے ساتھ رہتا ہے۔ لیرا ننھے نیسل کی بالکل اپنے بچے کی طرح پرورش کر رہی ہیں جس پر انہوں نے انتہائی خوشی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ جلد ہی نیسل اپنے ماں باپ اور بڑے بھائی سے ملیگا۔

مزید :

علاقائی -