سی پیک حقیقت،منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں، عاصم سلیم باجوہ

  سی پیک حقیقت،منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں، عاصم سلیم باجوہ

  

کوئٹہ/اسلام آباد(آن لائن)زیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و چیرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک حقیقت ہے اور منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے خنجراب سے گوادر تک کے دونوں روٹس کی تیز رفتار تکمیل کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے اور آنے والے چند ماہ میں باقی رہ جانے والی سڑکوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے شامل ہیں معاون خصوصی نے کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے اور دوسرا مرحلہ نہایت اہم اور جلد شروع ہو گا منصوبے کے دوسرے مرحلے میں زرعی، صنعتی، تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز ہے اور چاروں صوبوں میں اقتصادی زونز فعال کرنا ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے منصوبے بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہیں اور پاک، چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہو گاسی پیک کے تحت تمام خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے بتایا کہ چین، پاکستان میں پیسٹ کوکنٹرول سینٹر قائم کرے گا جس کے تحت فصلوں کو بیماریوں سے مقابلے کے قابل بنانے کے لیے بیجوں کا معیار بہتر بنایا جائے گامعاون خصوصی نے بتایا کہ 20 ہزار پاکستانی طلبہ اسکالرشپ پر چین جائیں گے اور اس ضمن میں بہت جلد اعلان ہو گا۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -