اٹھارویں ترمیم سمیت ہر قانون میں تبدیلی ہو سکتی ہے، اعظم سواتی

  اٹھارویں ترمیم سمیت ہر قانون میں تبدیلی ہو سکتی ہے، اعظم سواتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اٹھارویں ترمیم پر کئے سوالات اٹھا دیئے اور کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم سمیت ہر قانون میں تبدیلی ہو سکتی ہے، ضروری ہے صوبائی اور وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم پر نظرثانی کریں۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے ایف بی آر کو کرپشن کی بنیاد قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ سمیت وسائل کی تقسیم میں مسائل درپیش ہیں،اٹھارویں ترمیم سمیت ہر قانون میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہاکہ ضروری ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم پر نظرثانی کریں، اٹھارویں ترمیم کے عملدرآمد میں بھی مشکلات آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں میں جیلوں کی صورتحال تباہ کن ہے،منشیات اسکولوں کی دہلیز تک پہنچ چکی ہے، میری سمجھ سے باہر ہے کہ آخر اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کیوں نہیں ہو سکتی؟۔انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی نہیں ہو سکتی کے بیانات مناسب نہیں، اٹھارویں ترمیم کو ایک فورم پر لاکر بہتری کے لئے بات چیت کی جائے،سیاسی جماعتیں تعین کریں کہ اٹھارویں ترمیم میں کون سی تبدیلی ہو سکتی ہے۔
اعظم سواتی

مزید :

صفحہ اول -