جوڈیشل ایکٹوازم پینل کاداتا دربار نگران کمیٹی کی تشکیل کیخلاف خط
لاہور (نامہ نگار خصوصی) داتا دربار کی نگران کمیٹی کی تشکیل میں سیاسی لوگوں کو شامل کرنے کے خلاف گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اوردیگر حکام کو خط لکھ دیا گیا،یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لکھا گیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو شامل کرکے کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں دیندار لوگوں کی بجائے مقدمات میں ملوث لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، محکمہ اوقاف نے سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر کمیٹی بنائی ہے۔خلاف
قانون بنائی گئی کمیٹی توڑ کر نئی کمیٹی تشکیل دی جائے،بصورت دیگر کمیٹی کی تشکیل کیخلاف اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل