پولیس افسرکیخلاف پریس کانفرنس کرنیوالے 2 افراد کی بازیابی کا حکم

  پولیس افسرکیخلاف پریس کانفرنس کرنیوالے 2 افراد کی بازیابی کا حکم

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس افسرکیخلاف پریس کانفرنس کرنے کی پاداش میں مبینہ طور پر حراست میں لئے گئے دو افراد کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی او نارووال کو 12 مئی کو عملدرآمد رپورٹ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر دی،جسٹس انوار الحق پنوں نے خاتون نویدہ حفیظ کی درخواست پر سماعت کی،گزشتہ روزآر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر اور ڈی پی او نارووال ذولفقار احمدنے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ دونوں افراد ریکارڈیافتہ ہیں،وہ قبضہ اورڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں ملوث ہیں لیکن افراد پولیس حراست میں نہیں ہیں،درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ اس کے خاوند نے ڈی پی او نارووال کے خلاف رشوت طلب کرنے کے الزام میں پریس کانفرنس کی، میڈیا میں معاملہ آنے کے بعد ڈی پی او ناروال کے ایما پر پولیس نے حفیظ الرحمان اور محمد نواز کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، دونوں کو بازیاب کروایا جائے۔

بازیابی کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -