نیب کاادارہ سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا،کامل علی آغا

نیب کاادارہ سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا،کامل علی آغا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چودھری برادران کی درخواستوں کی سماعت کے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے لاہورہائی کور ٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا20سال سے موقف ہے کہ نیب کاادارہ سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا،ایک موسمی موقف ہوتاہے جبکہ ہماراموقف گزشتہ دو دہائیوں سے ایک ہی ہے،ہم نے مکمل موقف تحریری طورعدلیہ کے سامنے رکھ دیا ہے،بیس سال بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں عدلیہ کے پاس جانا چاہیے،بیس سال میں باربار کیس اٹھایا گیا اور نیب کے تفتیشی افسران لکھ دیتے ہیں کہ اس میں کچھ نہیں،انہوں نے بتایا کہ بیس سال پہلے نامعلوم شخص کہ درخواست پر ہمارے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں،انہوں نے کہا کہ 11مئی کو ہمارے وکلاء بحث کریں گے۔

کامل علی آغا

مزید :

صفحہ آخر -