کویت سٹی،بخار کی اسکریننگ کانیا تھرمل کیمرہ متعارف

کویت سٹی،بخار کی اسکریننگ کانیا تھرمل کیمرہ متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی(شِنہوا)کویت ٹیلی مواصلات کمپنی ایس ٹی سی نے بخار کی اسکریننگ کانیا تھرمل کیمرہ متعارف کرایا ہے تاکہ کوویڈ- 19 کے پھیلا کو روکنے کے لئے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کی جاسکے۔ایس ٹی سی نے ایک بیان میں کہا کہ تھرمل کیمرہ جسمانی درجہ حرارت کا پتہ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہاتھ سے پکڑ ے جانے والے، ہیلمیٹ مانٹ ایبل یا ٹچ-فری رسائی کنٹرول کیمرے کے ساتھ جسمانی درجہ حرارت میں اضافے والے افراد کا فوری پتہ لگاسکتا ہے۔غیر معمولی جسمانی درجہ حرارت کا پتہ چلنیپر یہ سسٹم صارف کو مطلع کرنے کے لئے انتباہی اطلاع ارسال کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -