پنجاب اسمبلی اجلاس کی میڈیا کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری

  پنجاب اسمبلی اجلاس کی میڈیا کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کوریج کیلئے میڈیا نمائندوں کی محدود تعداد کو شرکت کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران پریس گیلری میں صرف دس سے بارہ صحافیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔4 روزہ اجلاس کے دوران صحافیوں کو اسمبلی کے کمروں میں بھی جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے میڈیا کیلئے ہدایت نامہ جاری ہوچکا ہے جس کے تحت اسمبلی گیلری میں صرف دس رپورٹرز کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اسمبلی کاروائیاں کورکر نے کیلئے آنیوالے کسی بھی صحافی کو وزراء سمیت افسران کے کمروں میں جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

ہدایت نامہ

مزید :

صفحہ آخر -