وزیراعلیٰ پنجاب کا تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤکے عالمی دن پر پیغام

      وزیراعلیٰ پنجاب کا تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤکے عالمی دن پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاؤکے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھیلے سیمیا کے مرض کا شکار معصوم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،تھیلے سیمیا کے موذی مرض کے خلاف مربوط اور تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور تھیلے سیمیا سے بچاؤ کیلئے ضروری تدابیر کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تھیلے سیمیا کے مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے اورصوبے میں تھیلے سیمیا کے مرض کے تدارک کیلئے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے مرض کے تدارک کیلئے وضع کردہ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
پیغام

مزید :

صفحہ آخر -