مریضوں کا علاج کیوں نہیں کررہے، سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی و صوبائی محکمہ صحت کو نوٹس

      مریضوں کا علاج کیوں نہیں کررہے، سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی و صوبائی محکمہ ...

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے باعث دیگر مریضوں سے غفلت برتنے کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی محکمہ صحت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مئی تک جواب طلب کرلیا۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کو داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ مانگے جاتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو داخل نہیں کیا جاتا۔درخواست گزار نے کہاکہ ہسپتالوں کو ہر قسم کے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کا پابند بنایا جائے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا فوری طور پر او پی ڈیز کھولنے کا حکم بھی دیا جائے۔اس پر عدالت نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت سمیت نجی ہسپتال آغا خان، ڈاو، ضیا الدین، جناح و دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 13مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -