حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے، آصف کرمانی

  حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے، آصف کرمانی

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت کا 9 مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔ ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ عید کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لے کر ھی ایسا کوئی قدم اٹھانا چاہیے تھا- انہوں نے کہاکہ مارچ کے آغاز میں ھی لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا جاتا تو آج کرونا کے کیسز میں کمی آ چکی ہوتی- انہوں نے کہاکہ حکومت خود تسلیم کر چکی ھے کہ مئی کے مہینے میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ھو گا- انہوں نے کہاکہ مزید 3 ہفتے لاک ڈاؤن برقرار رکھا جانا چاہئے تھا-

آصف کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -