شفیق آباد کے علاقے میں 70سالہ شخص اغواکے بعد قتل

شفیق آباد کے علاقے میں 70سالہ شخص اغواکے بعد قتل

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد کے علاقے میں 70سالہ شخص اغو کے بعد قتل۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آ بادامین پارک کے رہائشی 70سالہ نذیر احمد کو 3روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ گزشتہ روز شفیق آباد کے علاقے میں دریائے راوی کے قریب پلاٹ میں تشدد زدہ مسخ لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو شدید ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے اس حوالے سے مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے

مزید :

علاقائی -