سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار، ڈالر کی قدر مزید 25پیسے بڑھ گیا

  سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار، ڈالر کی قدر مزید 25پیسے بڑھ گیا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار رہا،کے ایس ای100انڈیکس مزید424.02پوائنٹس کی کمی سے 33304پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 78 ارب 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 33811پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت شیئرز کی فروخت کا دباوٗ بڑھ جانے پر مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس424.02پوائنٹس کی کمی سے 33304پوائنٹس ہوگیا۔مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 331کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 243کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور13میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹر بینک میں گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید25پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز امریکی ڈالرکیقیمت خرید 25پیسے اضافے سے159.85روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.05روپے سے بڑھ کر160.30روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید159روپے اور قیمت فروخت160روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -