آئندہ 24گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

  آئندہ 24گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں،گلگت بلتستا ن اور کشمیر میں دوران تیز ہواؤں،آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی نوید سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک و گرم رہا جبکہ بعض مقامات پر بوندا با ندی اور جزوی طور پر مطلع ابر آ لود رہا جس سے پورا دن خوشگوار ہواؤں کا بھی را ج رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا۔

بارش کا امکان

مزید :

صفحہ آخر -