نیب کیخلاف چوہدری برادران کے بعد کئی شخصیات بولتی نظر آئیں گی، عمران نذیر

  نیب کیخلاف چوہدری برادران کے بعد کئی شخصیات بولتی نظر آئیں گی، عمران نذیر

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف ابھی تو چودھری برادران نکلے ہیں کچھ ہی عرصہ میں بہت سی شخصیات نیب کیخلاف بولتی نظر آئیں گی،تھیلسیمیا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت موثر قانون سازی کرے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے سندس فاؤنڈیشن کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منو بھائی سمیت تمام ایسے افراد کے لئے بے شمار دعائیں دل سے نکلی ہیں،ہم نے پنجاب بلڈ لائن بنائی تھی تاکہ سندس فاونڈیشن جیسے اداروں کو بہترین خون مل سکے۔ہم سب مل کر ایک ایک بچے کی ذمہ داری لے لیں تو اس بیماری میں کمی آ سکتی ہے،یہ بیماری کورونا سے بڑی بیماری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کیسز کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے تو تحفظات تھے ہی اب دیگر سیاسی جماعتیں بھی نیب کے خلاف بول رہی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق جیسے انتہائی ایماندار شخص کو نیب نے ڈیڑھ سال تک پابند سلاسل رکھا،ابھی تو چودھری برادران آئے آئندہ کچھ سیاسی اہم شخصیات بھی نیب کے خلاف بولتی نظر آئیں گی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کررہی ہے جس پر اس کی تعریف کریں گے۔تھیلیسیما کی بیماری میں مبتلا ایک ایک بچے کا ہاتھ تھام لیں تو اس مہلک وبا سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

عمران نذیر

مزید :

صفحہ آخر -