اسلام آباد، مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور لینڈ مافیا کے 22افرا د کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

  اسلام آباد، مذہبی منافرت، فرقہ واریت اور لینڈ مافیا کے 22افرا د کے نام فورتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی منافرت، فرقہ واریت، لینڈ مافیا اور نقل مکانی کرنیوالے 22افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے ہیں،سب سے زیادہ قبضہ گروپوں کے ارکان اور سرپرستوں کے نام فورتھ شیڈول میں ہیں، یہ تمام نام مختلف انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کی سپیشل برانچ کی سفارش پر فورتھ شیڈول میں رکھے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے باعث جن افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے ہیں ان میں لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز،مولانا عبدالرزاق حیدری، مولانا عبدالصبور، علامہ سبطین شیرازی، سید ضمیر کاظمی، سہیل جاوید کیانی،سید اصغر عباس نقوی اور ظفر محمود اعوان شامل ہیں۔قبضہ گروپوں کے امتیاز خان عرف تاجی کھوکھر،فرخ کھوکھر، چوہدری مدثر، راجہ نازک، آصف کھوکھر، چوہدری عبدالرحمان، خرم شہزاد، راجہ رضیہ الرحمان، راجہ ناصر محمود اور سائیں فضل انعام شامل ہیں۔نقل مکانی کرنیوالے ملک محمد نذر،تبسم عباس، شفیق الرحمان اور فرحت کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے ہیں۔ ان افراد کی باقاعدہ طور پر مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور ان کی نگرانی کیلئے متعلقہ تھانوں نے طریقہ کار وضع کر رکھا ہے۔
فورتھ شیڈ

مزید :

صفحہ آخر -