ماں کے ہاتھوں تین بچوں کاقتل کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی

ماں کے ہاتھوں تین بچوں کاقتل کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے تین بچوں کو قتل کرنے والی سفاک ماں انیقہ کے کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں طلب کرلیاہے،گزشتہ روزکرونا وائرس کے باعث ملزمہ کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہو سکے، عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ سمیت تین افراد کے خلاف تھانہ ہیئر پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ نے اپنے آشانہ کے ساتھ مل کر اپنے تین کمسن بچوں کو قتل کیا۔

، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اور آشانہ کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے خلاف بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے ملزمہ پر فردجرم عائد کررکھی ہے،فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت آئندہ پیشی تک ملتو ی کردی۔

مزید :

علاقائی -