اپوزیشن منفی پراپیگنڈے سے طبی عملے کو متنفرنہیں کر سکتی،مسرت جمشید
لاہور(لیڈی رپورٹر)رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کیلئے فکرمندہونے کی بجائے سندھ کے حالات پر توجہ مرکوز کریں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی بلا جواز تنقید مالی امداد میں کرپشن کا موقع نہ ملنے پران کی بے چینی کو ظاہر کرتی ہے،اپوزیشن منفی پراپیگنڈے سے طبی عملے کو متنفرنہیں کر سکتی،پنجاب کے 15 اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں، جن اضلاع میں پھیلاؤ زیادہ ہے وہاں رینڈم ٹیسٹنگ کر رہے ہیں اور جہاں پھیلاؤ حد سے زیادہ ہے وہاں علاقے بھی سیل کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کی خواتین رہنماؤں سے گفتگو میں کیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کو بلا تفریق مساوی سامان فراہم کر رہا ہے لیکن سندھ کی جانب سے صرف سیاسی مخالفت میں واویلا کیا جارہا ہے جو موجودہ حالات میں قومی وحدت کیلئے نقصان کا باعث ہے۔ شہباز شریف کا یہ بیان مضحکہ خیز ہے کہ (ن) لیگ کے شیر میدان عمل میں ہیں حالانکہ سچ یہ ہے کہ (ن) لیگ چوری کھانے والی جماعت ہے اور مشکل وقت میں عوام کو (ن) لیگ کے کاغذی شیر کہیں بھی نظر نہیں آئے۔ اتحاد کے موقع پر نفاق ڈالنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو گئے یں۔
مسرت جمشید