ہالینڈسے خصوصی پرواز کے ذریعے 46 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

ہالینڈسے خصوصی پرواز کے ذریعے 46 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کاسلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ہالینڈ ایمسٹرڈیم سے خصوصی پرواز پی کے 8834سے 46 پاکستانی اسلام.آباد پہنچے، تمام افراد ابتدائی طبی جانچ پڑتال کے بعد این ڈی ایم اے کی نگرانی میں مختلف ہوٹلوں میں منتقل،کروناٹیسٹ میں.کلیئر ہونے والوں کو گھروں.کو جانے کی اجازت دی جائے گی دوسری جانب پی کے 710 اسلام آباد سے 267 مسافروں کو لیکر مانچسٹر چلی گئی، پائلٹس کے علاوہ 12 رکنی عملہ بھی کرونا ایس او پی کے تحت مکمل کٹس میں فرائض میں مصروف ہیں،مانچسٹر سے خصوصی پرواز پی کے 701 طے شدہ ایس اوپی کے تحت بغیر مسافروں کے اسلام آباد پہنچ گئی،جہاز کی ڈی انفیکشن اور 17 رکنی عملے کا کرونا ہیلتھ کاؤنٹر پر میڈیکل چیک اپ کیا گیا،تھرمل گن کے ذریعہ جہاز کا تمام عملہ کلیئر قرار دیا گیا،اسلام آباد کے مقامی ہوٹل منتقل ک دیا گیا۔
ہالینڈ

مزید :

صفحہ آخر -