تجارت و تحقیق میں آسان تعاون، پاکستان چین کے مختلف معاہدوں، پروٹوکول پر دستخط

تجارت و تحقیق میں آسان تعاون، پاکستان چین کے مختلف معاہدوں، پروٹوکول پر ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تجارت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو آسان بنانے کیلئے پاکستان اور چین نے مختلف معاہدوں کے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔ جمعرات کو چین کے سفیر یاؤ جنگ نے چینی وزارت برائے زراعت اور دیہی امور کی جانب سے طبی سامان کی فراہمی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے بعد چینی وفد نے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام سے ملاقات کی اور متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت تبادلہ خیال کیا۔تقریب کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چین کورونا وائرس کے وبائی مرض کے تحت، ٹڈی دل پر قابو پانے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے طبی سامان فراہم کر رہا ہے، اس سلسلے میں ماسک، حفاظتی سوٹ، دستانوں سمیت دیگر متعلقہ سامان چین سے پاکستان بھیجا جا چکا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تجارت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو آسان بنانے کیلئے پاکستان اور چین نے مختلف معاہدوں پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیرسید فخر امام نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تجارتی تعلقا ت ہیں۔ وفاقی وزیر نے چین کی وزارت برائے زراعت اور دیہی امور کی طرف سے طبی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا،اور کہا کورونا وائرس وبائی مرض کی موجودہ صورتحال میں ہماری ٹڈی دل پر قابو رکھنے والی ٹیموں کو اپنے فیلڈ آپریشن جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

معاہدے دستخط

مزید :

صفحہ آخر -