پاکستان کشمیر کے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا: چودھری سرور

    پاکستان کشمیر کے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے اور کشمیر کے حوالے سے اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گو رنر ہاؤس میں گزشتہ روزمذہبی و سماجی شخصیت پیر سید ناظم حسین شاہ سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو میں کیا۔چودھری سرور نے کہا کہ بھارت میں آرایس ایس اور نر یندر مودی ایک ہی مشن پر گامزن ہو کر اقلیتوں کی نسل کشی کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ آر ایس ایس اور نر یندر مودی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں اقلیتوں اور امن کے دشمن ہیں عالمی برادری نے انکا نوٹس نہ لیا تو خطے کا اَمن تبا ہ ہوجائیگا۔بھارت پاکستان کیخلاف کوئی بھی شرارت کر نے سے پہلے اپنے عبر تناک انجام کو بھی ذہن میں رکھ لے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی سوچ رکھنے والے نر یندر مودی کو روکا جائے کشمیرمیں بھارتی افواج جو مظالم کر رہی ہے یہ بھی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اور آئے روز بے گناہ کشمیر یوں کو شہید کیا جارہا ہے 277دن سے کشمیر میں جاری بدتر ین کرفیو کے ذریعے بھارتی فوج نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ خاموشی ختم کر یں اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائیگا کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -