کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 260نرسیں ہلاک، طبی عملے کے 90ہزار افراد متاثر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 260نرسیں ہلاک، طبی عملے کے 90ہزار افراد متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(این این آئی)انٹرنیشنل کونسل فار نرسز (آئی سی این)جنیوا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث 260 نرسیں ہلاک جب کہ طبی عملے کے 90 ہزار سے زائد اراکین متاثر ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے درست اعداد و شمار فراہم نہ کرنا، حفاظتی سامان کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد اس سے دگنا بھی ہو سکتی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاورڈ کیٹن کا کہنا تھا کہ حکومتیں وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے مستند اعداد و شمار فراہم نہیں کر رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیٹا دنیا کے 30 ملکوں سے جمع کیے جانے والے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ لہذا وائرس کے باعث ہلاک یا متاثر ہونے والے افراد کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ہاورڈ کیٹن کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کے ساتھ دنیا کے 130 ملکوں میں دو کروڑ سے زائد نرسز رجسٹرڈ ہیں۔
کونسل فارنرسز

مزید :

صفحہ آخر -