شہریوں کی آن لائن شکایات سننے کا سلسلہ جاری، نادرا نے 1350شہریوں کے مسائل سنے
لاہور(خبرنگار) صوبائی و وفاقی محکموں نے وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر لاک ڈاؤن کے باعث ”ای کچہری سسٹم“ اور”آن لائن سسٹم“ کے تحت شہریوں کی شکایات سننے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں نادرا حکام نے لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں قائم نادرا کے دفاتر میں آن لائن سسٹم کے تحت شہریوں کی شکایات سنیں او رشکایات سن کر موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے جس میں لاہور میں نادرا حکام نے 1350 شہریوں کی شکایات سنیں اور شکایات کا جائزہ لیکر موقع پر ہی فیصلہ کیا گیا۔ نادرا حکام کے مطابق شکایات میں زیادہ تر وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام میں انگوٹھے میچ نہ ہونے کی شکایات پائی گئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر شناختی کارڈز کی تاریخ ختم ہونے پر توسیع کرنے کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات سن کر جائزہ لیکر موقع پر ہی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم کے تحت شہریوں کی شکایات سننے کے پہلے روز شہریوں کی شکایات کے سلسلہ میں زبردست تیزی رہی ہے۔ اسی طرح سوئی گیس حکام بھی وزیر اعظم پاکستان کے ای کچہری سسٹم اور آن لائن سسٹم کے تحت آج سے صارفین کی شکایات اور مسائل سنیں گے جس میں سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم شہزاد اقبال لون اپنے دفتر میں آج صبح 10 سے 11 بجے ای کچہری سسٹم کے تحت سکائپ پر شکایات پر صارفین کی شکایات اور مسائل سنیں گے جس میں صارفین کے گیس بلوں اور سوئی گیس کے نئے کنکشن گیس کے خراب میٹروں کی تبدیلی سمیت گیس کے پریشر میں کمی اور گیس لیکج پر حوالے سے صارفین کی سکائپ پر شکایات سنی جائیں گی جبکہ سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم شہزاد لون اپنے میں جنرل منیجر راولپنڈی بھی اپنے دفتر میں آج دوپہر کو 3 بجے سے 4 بجے تک ایک گھنٹہ کے لئے شہریوں کی ای کچہری سسٹم کے تحت سکائپ پر شکایات سنیں گے، جبکہ سوئی گیس کے جنرل منیجر ایبٹ آباد کل 9 مئی کو اور جنرل منیجر فیصل آباد اور جنرل منیجر بہاولپور 11 مئی کو صبح دس سے 11 بجے ایک ایک گھنٹہ ای کچہری سسٹم کے تحت سوئی گیس کمپنی کے آفیشل سکائپ اکاؤنٹ پر صارفین کی شکایات سنیں گے۔ اس حوالے سے سوئی گیس کمپنی کے ترجمان امجد اکرام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر سوئی گیس کمپنی کے تمام ریجنز میں ای کچہری سسٹم کے تحت سوئی گیس کمپنی کے آفیشل سکائپ پر شکایات اور مسائل سننے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں سوئی گیس کمپنی کے ریجنل جنرل منیجرز اپنے اپنے دفاتر میں سکائپ پر شہریوں کی شکایات سنیں گے جبکہ دوسرے مرحلہ میں آن لائن سسٹم کے تحت صارفین کی شکایات سنی جائیں گی جس کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا ہے کہ ای کچہری سسٹم کے تحت صارفین کے گیس بلوں، گیس کے نئے کنکشنز، گیس کے خراب میٹروں کی تبدیلی اور گیس لیکج سمیت دیگر شکایات اور مسائل سنی جائیں گئیں۔ اس موقع پر بلنگ ڈیپارٹمنٹ، شعبہ سیلز اور ڈسٹی بیوشن سمیت کمرشل اور صنعتی شعبہ کے افسران بھی موجود ہوں گے اور صارفین کی شکایات اور مسائل سن کر موقع پر ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
آن لائن شکایات